39 لٹر ملاوٹی دودھ اورایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس تلف
فوڈاتھارٹی کے فوڈ پوائنٹس کو اصلاحاتی نوٹسز جاری، 92ہزار کے جرمانے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اشیائے ضروریہ کے معیار کی جانچ کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا کی سربراہی میں ضلع بھر میں 44 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 114 فوڈ بزنسز کی ا نسپکشنز کی گئیں اور اس دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحاتی نوٹسز جاری جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 92ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ناقص کوالٹی پر30 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دوران معائنہ ممنوع اور غیر معیاری اشیائکا خوراک میں استعمال پایا گیا۔کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ 2 کلو سے زائد ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز اور 9 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس کو برآمد کرکے تلف کرادیا گیا۔