ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ سکول کونسل کا اجلاس
دفاتر آنے والے سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کریں ،صفی اﷲ گوندل
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲ گوندل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ سکول کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے سکولوں کی بہتری و بحالی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سی او ایجوکیشن ظفر اقبال وٹو سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزسیکنڈری و ایلیمنٹری،ڈپٹی ڈی اوز نے شرکت کی۔سی او ایجوکیشن نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جملہ ایجوکیشن افسر سکولوں کے مسلسل وزٹ کریں، آئوٹ سورس سکولوں میں جا کر انتظامی وتدریسی امور کو چیک اور رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ دفاتر آنے والے سائلین کے مسائل جلد از جلد میرٹ پر حل کریں کسی کو بلاوجہ انتظار ہرگز نہ کرائیں۔ڈپٹی کمشنر نے سی او ایجوکیشن سمیت جملہ افسروں کو ہدایت کی کہ سکولز وزٹ کے دوران سکول کونسل ممبران سے بھی میٹنگ کریں اوربہتری کے حوالے سے تجاویز لی جائیں۔