استحکام پاکستان کیلئے سب کومتحد ہونا ہوگا:پیرآصف رضا

 استحکام پاکستان کیلئے سب کومتحد ہونا ہوگا:پیرآصف رضا

امن وامان قائم رکھنے کیلئے ریاستی اداروں کیساتھ کھڑے ہیں:خطاب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)استحکام پاکستان کیلئے پوری قوم کو اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہونا ہوگا۔ ملکی استحکام کیلئے قیام پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے ۔اسلام کے سنہری اصولوں پر چل کر ہی ملک دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے ۔ ملک میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدرو ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں آصف رضاقادری نے ملک پور میں استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا عوام قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے قانون سے مدد لینے کو ترجیح دیں۔علمانوجوانوں کی مذہبی،اخلاقی اورسماجی تربیت کیلئے عملی کوششیں کریں۔ قومی اتحاد و یکجہتی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔پاکستان کے دشمن اسلامی جمہوریہ پاکستان کو سیکولرازم کی طرف جھونکنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں ناکام بنانا ہوگا،تقریب کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور قومی اتحاد و یکجہتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پرڈویژنل جنرل سیکرٹری حافظ یاسر قادری ،مولانا علی حسین رضوی، عامر، مقبول،حافظ اکرام قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں