مشکوک شخص سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد

مشکوک شخص سے بڑی  تعداد میں پتنگیں برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس انچارج محافظ سکواڈ سب انسپکٹر اسد جاوید کی سربراہی میں محافظ سکواڈ ٹیم نے تھانہ کینٹ کے علاقے میں سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی۔

 تلاشی کے دوران مشکوک شخص محمد علیان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کی حرکات و سکنات مشکوک محسوس ہوئیں جس پر اسے روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے کافی مقدار میں پتنگیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا۔گرفتار ملزم کو موقع پر ہی تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں