لاکھوں کی رقم ہتھیانے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج
ملتان ( کرائم رپورٹر ) شہری کی لاکھوں کی رقم ہتھیانے کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سیتل ماڑی پولیس کو کاشف جمیل نے بتایا کہ ملزم کاشف کو فیکٹری میں سولر سسٹم لگانے کی مد میں 36لاکھ ادا کیئے ملزم نے کچھ پلیٹیں لگاکر بقیہ رقم ہتھیالی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔