کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

 کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

اسماعیل کی 10 سالہ بیٹی (ج) گھر کے باہر کھیل رہی تھی ملزم ساتھ لے گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ روشن والا کے علاقہ میں محمد اسماعیل کی 10 سالہ بیٹی (ج) گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران ملزم اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور ویرانے میں لیجا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا بچی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں