چنیوٹ:سیلاب متاثرہ 250 کسانوں میں امدادی پیکیج تقسیم
فیصل آباد چیمبر آف کامرس نے فی کس 50 ہزار روپے کی امدادی رقم بھی دی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے چیمبر آف کامرس فیصل آباد کی جانب سے چنیوٹ کے سیلاب متاثرہ 250 کسانوں میں امدادی پیکج تقسیم کیا گیا۔ پیکج میں متاثرین کو کھانے کے لیے 10 کلو چاول اور 50 کلو گندم کا بیج فراہم کیا گیا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فی کس 50 ہزار روپے کی امدادی رقم بھی دی۔ یہ پیکج ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فارمرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں دیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل بھی موجود تھے۔
چیمبر آف کامرس کی نمائندگی شیخ عامر نثار، حاجی محمد عابد اور محمد طیب نے کی، جبکہ تقریب میں صدر انجمن تاجران حاجی جمیل فخری، مہر شاہد، سید ساجد شاہ شعور گروپ اور دیگر کسان بھی شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حکومت کسانوں کو مشینری سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ضلع کے متاثرہ کسانوں کی بحالی جاری ہے ۔