فیسوں،ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی ریکروٹمنٹ کیلئے کمیٹی قائم

فیسوں،ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی ریکروٹمنٹ کیلئے کمیٹی قائم

پبلک سکولوں کی اپ گریڈیشن بھی وقت کی اہم ضرورت ہے : راجہ جہانگیرانور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی مریم نواز شریف کے  پڑھو گے تو بڑھو گے  ویژن کے تحت،کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیرانور کی زیرصدارت ڈویژنل پبلک سکولز اور ڈویژنل ماڈل کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ طالب علموں کی دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیت ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے ان کی کردار سازی کریں اورپبلک سکولوں سے فارغ التحصیل طالب علموں کی معاشرہ میں الگ شناخت نظر آنی چاہیے۔
کمشنر نے اساتذہ کی تنخواہوں،طالب علموں کی فیسوں،ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی ریکروٹمنٹ کے امور کا جائزہ لینے لئے ڈائریکٹر سکولز سیل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی اور کہا کہ کمیٹی ترجیحی بنیادوں پر ہوم ورک مکمل کرکے سفارشات فراہم کرے جن کا جائزہ لے کر مزید بہتری کے اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پبلک سکولوں کی اپ گریڈیشن بھی وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ پبلک سکولوں کو حقیقی معنوں میں لرننگ آرگنائزیشن بنانا ہے ۔ایڈیشنل کمشنر آصف چوہان اور پرنسپلز اجلاس میں شریک تھے . 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں