واسا کے سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کا حکم

 واسا کے سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کا حکم

ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں پر کام جون تک مکمل ہونا چا ہیے :سہیل قادر

 فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے جاری سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا کہ کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک تمام تعمیراتی کاموں کی کڑی نگرانی کرے ۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں کی ڈویلپمنٹ پراگریس ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر کام جون 2026 تک ہر صورت مکمل ہونا چا ہیے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات آئندہ مون سون سیزن میں شہریوں کو حاصل ہو سکیں۔

ایم ڈی واسانے مزید کہا کہ تمام سائٹ پر پائپ لائن بچھانے کے بعداسے کلیئر کیا جائے اور ارد گرد پڑی تمام مٹی و دیگر ملبہ ساتھ ساتھ مکمل صاف کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام کنٹریکٹرز تعمیراتی کاموں کو تیز رفتاری کے ساتھ نمٹائیں تاہم میٹریل کے استعمال اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ۔ ایم ڈی واسا نے خبردار کیا کہ ہر ہفتہ بچھائے جانیوالے پائپ لائن کی لمبائی 2 ہزار فٹ سے کم نہیں ہونی چاہیے اور جو کنٹریکٹر 2 ہزار فٹ پائپ لائن نہیں بچھاتا اسے تبدیل کردیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں