ایم ڈی واسا کی جائیکا پراجیکٹ تیز رفتاری سے کام کی ہدایت

  ایم ڈی واسا کی جائیکا پراجیکٹ تیز رفتاری سے کام کی ہدایت

سہیل قادر چیمہ کی زیر صدارت جائیکا ایکسپرٹ ٹیم کا اجلاس ، مشینری پر بریفنگ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی زیرصدارت جائیکا ایکسپرٹ ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد میں واٹر سپلائی سیکٹر کے کیپسٹی مینجمنٹ امپروومنٹ پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران جائیکا ایکسپرٹ ٹیم نے ایم ڈی واسا کو ترجیحی علاقوں مدینہ ٹاؤن ایکس بلاک اور پیپلز کالونی نمبر 2 میں واٹر سپلائی سے متعلق اب تک کی امپروومنٹس سے آگاہ کیا، جبکہ گلستان کالونی اور جی بلاک میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی واسا نے جائیکا ٹیم کو یقین دہانی کرائی کہ پراجیکٹ پر تیزی سے کام کیا جائے گا اور واسا فیصل آباد ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واٹر سپلائی سیکٹر میں مینجمنٹ کیپسٹی امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت کسی بھی کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے واٹر سپلائی سروسز، آپریشنل سہولیات، کسٹمر ریلیٹڈ امور، فنانشل امپروومنٹ اور بزنس امپروومنٹ پلان میں نمایاں بہتری آئے گی۔اجلاس کے دوران جائیکا ایکسپرٹ ٹیم نے واٹر سپلائی لائنوں میں پانی کی لیکج کی نشاندہی کرنے والی جدید مشینری کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں