منشیات سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)منشیات سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے راجباہ روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا جسکی تلاشی کے دوران 1100 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ جو منشیات سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔