سیوریج شکایات کا ازالہ یقینی بنایاجائے :ایم ڈی واسا

 سیوریج شکایات کا ازالہ یقینی بنایاجائے :ایم ڈی واسا

آپریشنز سٹاف فیلڈ میں نظر آئے ،مقررہ وقت میں شکایت نمٹائی جائے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے سیوریج شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ آپریشنز سٹاف فیلڈ میں نظر آئے اور کوئی بھی شکایت اپنے حل کے دورانیہ سے زائد وقت ہرگز نہ لے ۔ اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہئے اور کسی بھی جگہ سے سیوریج اور واٹر سپلائی کی شکایت کو ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے جس کیلئے دن رات بھی کام کرنا پڑے تو افسر اور سٹاف فیلڈ میں نظرآنے چاہئیں۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا کا فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں