بھتیجوں کاپراپرٹی پر قبضہ کرنے کیلئے پھوپھو پر تشدد

بھتیجوں کاپراپرٹی پر قبضہ کرنے کیلئے پھوپھو پر تشدد

مکان پر قبضہ کیلئے دھاوا بول دیا ،سامان کی بھی توڑ پھوڑ ،مقدمہ درج

 فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی نیت سے بھتیجوں نے پھوپھو کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سرسید ٹاؤن کی رہائشی نسرین نے پولیس کو بتایا کہ اسکے مسلح بھتیجوں کی جانب سے مکان پر قبضہ کرنے کیلئے دھاوا بول دیا گیا اور اسے قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سامان کی توڑ پھوڑ کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ جس پر پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں