رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کے ہتھے چڑھ گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے قریب بلال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔