کمشنر فیصل آباد کا تحصیل بھوانہ کا د ورہ ، ناقص صفائی پر جر مانہ

کمشنر فیصل آباد کا تحصیل بھوانہ کا د ورہ ، ناقص صفائی پر جر مانہ

راجہ جہانگیر کی مرکزی پارک میں 15 دسمبر تک لائبریری قائم کرنے کی تاکید

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو میونسپل سروسزکی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے تحصیل بھوآنہ کا دورہ کیا اورتحصیل کے مرکزی پارک میں 15 دسمبر تک لائبریری قائم کرنے کی تاکید کی انہوں نے کہاکہ لائبریری میں مختلف اقسام کی کتب رکھی جائیں تاکہ کتب بینی کو فروغ ملے کمشنر نے پارک کے دورہ کے موقع پر شہریوں کو مزید تفریح فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مرکزی قبرستان میں صفائی کے ناقص انتظامات پر صفائی کنٹریکٹر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک ہفتہ میں اصلاح احوال کی تاکید کی۔

انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرکے مختلف وارڈز کا معائنہ اور مریضوں سے ادویات ملنے بارے دریافت کرکے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ماڈل ریڑھی بازار پر پھلوں و سبزیوں کی دستیابی،معیار اور نرخ چیک کئے اورتحصیل میں اسی طرز کے مزید ماڈل ریڑھی بازار قائم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں