مردہ مرغیوں سے بھرا رکشہ پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار، مقدمہ

مردہ مرغیوں سے بھرا رکشہ  پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار، مقدمہ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے ٹھیکریوالا میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھرا ایک رکشہ پکڑ لیا۔۔۔

 رکشہ میں ساڑھے سات من سے زائد مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور محمد آصف کو گرفتار کر کے تھانہ ٹھیکریوالا پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں