چناب نگر:ریلوے ملازمین کی رہائشی کالونی زبوں حالی کا شکار
چناب نگر (نامہ نگار )ریلوے انتظامیہ کی نااہلی کے باعث چناب نگر میں ریلوے ملازمین کی رہائشی کالونی بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔۔۔
ملازمین کے رہائشی کوارٹرز مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ درجنوں کوارٹرز مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔ رہائشی کالونی کی واٹر سپلائی کی بیشتر لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث گلیوں میں پانی کے تالاب بن گئے ہیں۔