گڑھ مہاراجہ:عارضی کاشت سکیم کے تحت سرکاری رقبہ کی نیلامی
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال طارق محمود گل نے چک نمبر 3/3 ایل، چک نمبر 4/3 ایل اور چک نمبر 1/3 آر میں عارضی کاشت سکیم کے تحت سرکاری رقبہ کی نیلامی کا انعقاد کیا۔۔۔
نیلامی میرٹ کی بنیاد پر کروائی گئی اور اس دوران چکوک کے مستقل رہائشی افراد، نمبردار اور دیہہ کے معززین بھی موجود رہے ۔