جھنگ:جائیداد کا قبضہ اصل مالکان کو دلوانے کیلئے اقدامات

جھنگ:جائیداد کا قبضہ اصل مالکان  کو دلوانے کیلئے اقدامات

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق جھنگ میں جائیداد کے قبضے کو اصل مالکان کے حوالے کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔۔۔

 قبضہ، ملکیت اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد حقداران کو فوری قبضہ دلوانے اور فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو افسران، فیلڈ سٹاف اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں