ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس مظلوم کے حقوق کی حفاظت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دس کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔۔
قبضہ، ملکیت اور ریکارڈ سے متعلق فریقین کے مؤقف سنے گئے ۔ کئی کیسز میں حقداروں کو فوری قبضہ دلوانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ کسی بھی ناجائز قابض کو حقدار کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔