ماموں کانجن:منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمد

ماموں کانجن:منشیات فروش رنگے  ہاتھوں گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمد

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)تھانہ گڑھ پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔۔۔

 ایس ایچ او تھانہ گڑھ محمد عثمان کی سرپرستی میں تھانہ گڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران شہباز احمد، سکنہ کلیانوالا، کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 1530 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں