چنیوٹ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں ، میٹ شاپ سیل

چنیوٹ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں ، میٹ شاپ سیل

قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 87ہزار کے جرمانے عائد ، ایکسپائر اشیا تلف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ایک میٹ شاپ کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ضلع بھر میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 87 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ دوران معائنہ برآمد ہونے والی 2 کلو سے زائد ایکسپائرڈ اشیاء، 2 کلو باسی گوشت اور 8 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس موقع پر تلف کر دی گئیں۔چناب نگر اور چنیوٹ سٹی میں واقع تین واٹر پلانٹس، جو میونسپل کمیٹی اور لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام تھے ، پینے کے پانی کی ناقص کوالٹی اور مضر صحت جراثیموں کی موجودگی کی وجہ سے اصلاحات تک بند کر دئیے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہر طرح کے واٹر پلانٹس کے لیے ماہانہ بنیادوں پر واٹر سیمپلنگ اور فلٹر تبدیلی لازمی قرار دی گئی ہے ، اور تمام احکامات کے عملدرآمد کی باقاعدہ نگرانی ایپ کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں