معمولی رنجش ،مخالفین نے اہلخانہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا
قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی گئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمولی رنجش کی بناء پر مخالفین نے اہلخانہ کو قابو کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے مدن پورہ میں صفیہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر انہیں قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی گئی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔