جھنگ :4 منشیات فروش ،25 جواری گرفتار، جرائم برداشت نہیں :ڈی پی او

جھنگ :4 منشیات فروش ،25 جواری  گرفتار، جرائم برداشت نہیں :ڈی پی او

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر جھنگ پولیس نے جرائم کے خاتمے کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کیں اور4 منشیات فروش گرفتار کرلئے۔۔۔

ملزموں کے قبضہ سے 6585 گرام چرس اور 22 لٹر شراب برآمد کر لی گئی۔جوا مافیا کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 25 جواری گرفتار کیے گئے ، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جوا مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے ، کسی قسم کی بدعنوانی یا جرائم کے نیٹ ورک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں