زرعی یونیورسٹی میں گرے ہاؤنڈ ڈربی چیمپئن شپ کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی میں گرے ہاؤنڈ ڈربی چیمپئن شپ کا انعقاد

جامعہ کو زرعی و دیہی ترقی ، روایات کا امین تصور کیا جاتا ہے :ڈاکٹر ذوالفقار

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں گرے ہاؤنڈ ڈربی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف فارمز زرعی یونیورسٹی اور گل کینل کے تعاون سے منعقدہ ڈربی ریس میں گرے ہاؤنڈز شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ جامعہ زرعیہ کو زرعی و دیہی ترقی اور روایات کا امین تصور کیا جاتا ہے ، ایسے مقابلہ جات نہ صرف تفریحی مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ کسانوں اور زرعی سائنسدانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے مزید کہا کہ برصغیر کے پہلے زرعی ادارے کی حیثیت سے یونیورسٹی زرعی مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر محمد اسلم نے خطاب میں کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد شرکاء کے سامنے دیہی ثقافت کے سنہری لمحات پیش کرنا اور کسانوں و سائنسدانوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا تھا۔چیف آرگنائزر ڈاکٹر ہارون زمان نے بتایا کہ ریس میں ملکی نسل کے ساتھ ساتھ امپورٹ گرے ہاؤنڈز بھی شریک ہوئے ،یہ یونیورسٹی کی سالانہ روایت ہے ۔گل کینل کے مالک ثاقب امتیاز ،ڈاکٹر اشفاق، شاہد گل و دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں