کمشنر کا لائل پور میوزیم کی توسیع کا فیصلہ،پلان طلب

کمشنر کا لائل پور میوزیم کی توسیع کا فیصلہ،پلان طلب

وزیٹرز کیلئے سہولیات کو مزید اپ گریڈ کیا جائے :راجہ جہانگیر انور حکام کو میوزیم میں 5 ہزار سے زائد نوادرات ڈسپلے کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر عامر سرفراز کے ہمراہ لائل پور میوزیم کا دورہ کیا، اس موقع پر میوزیم کی توسیع کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ میوزیم میں موجود 5 ہزار سے زائد نوادرات کو ڈسپلے کرنا ضروری ہے تاکہ شہریوں اور طلبہ کو خطے کی تاریخ سے زیادہ مؤثر انداز میں آگاہی مل سکے۔ انہوں نے کیوریٹر میوزیم سے میوزیم کی توسیع کا پلان بھی طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ وزیٹرز کیلئے سہولیات کو مزید اپ گریڈ کیا جائے۔

راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ میوزیم میں موجود مینٹیننس مسائل کو دو ہفتوں کے اندر اندر حل کیا جائے جبکہ بورڈ آف گورنرز کے آئندہ اجلاس میں منصوبے سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ سکیم کے تحت توسیع ہونے سے لائل پور میوزیم شہر کی تاریخی شناخت کے طور پر مزید توجہ کا مرکز بنے گا۔کمشنر نے خطے کی تاریخ پر مشتمل مختلف گیلریز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا اور کیوریٹر مقبول احمد ملک بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں