ڈی پی اوچنیوٹ کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی اوچنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقا دکیا اورلوگوں کے مسائل سن کر درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو میں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔