دھاندرہ اور سدھار میں پختہ تجاوزات، شہریوں کو مشکلات

 دھاندرہ اور سدھار میں پختہ تجاوزات، شہریوں کو مشکلات

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) دھاندرہ اور سدھار میں پختہ تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی کو متاثر کر دیا ہے ۔ دھاندرہ مین روڈ، پہلا سٹاپ، دو رویہ روڈ تا بوڑھ سٹاپ، اندرون دھاندرہ کے سلامت چوک، کرم دین چوک، ناظر حسین چوک، کوہ والا بازار، مدرسہ سٹاپ والا بازار، فقیر آباد، سکول والا روڈ، مانے والا چوک، سدھار اڈا، ملاں پور روڈ اور اندرون سدھار میں گھروں اور دکانوں کے آگے کئی فٹ چوڑے تھڑے قائم کر دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے گلیاں، محلے اور سڑکیں شدید تنگ ہو گئی ہیں اور گزرنا تقریباً محال ہو گیا ہے ۔

تجاوزات کے باعث نکاسی آب کی نالیاں بند پڑی ہیں جس سے سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور گندا پانی گلیوں اور سولنگ پر جمع رہ کر بدبو اور صحت کے مسائل پیدا کر رہا ہے ۔عوامی حلقوں نے ضلع کونسل کی مبینہ ملی بھگت اور فرضی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پختہ تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے تاکہ راستے کھل سکیں، سیوریج کا نظام بحال ہو اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں