نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے آئے شہری کی جیب کا صفایا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے آئے شہری کی جیب کا صفایا کردیا گیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے ایڈن گارڈن میں شاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے جنازہ گاہ آیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے آئے شہری کی جیب کا صفایا کردیا گیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے ایڈن گارڈن میں شاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے جنازہ گاہ آیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔