بھوآنہ میں پولیو ورکرز کا ٹریننگ سیشن، بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم

بھوآنہ میں پولیو ورکرز کا ٹریننگ  سیشن، بہترین کارکردگی دکھانے  والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )بھوآنہ میں پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ورکرز کا اہم ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں شیخ مدثر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔ٹریننگ سیشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ بھوآنہ ڈاکٹر صہیب نے کی۔ڈاکٹر صہیب نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر کارکن کا کردار اہم ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے ورکرز میں مہمان خصوصی شیخ مدثر اور ڈاکٹر صہیب نے تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں