گوجرہ:15 کلو آٹے کے تھیلے فروخت ، وزن میں کمی کی شکایات

گوجرہ:15 کلو آٹے کے تھیلے فروخت ، وزن میں کمی کی شکایات

گوجرہ (نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب کی طرف سے فلور ملز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دس کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور بیس کلو آٹا 1810 روپے میں فروخت کیا جائے۔

تاہم، گوجرہ کے دکاندار دس کلو اور بیس کلو آٹے کے تھیلے فروخت کرنے کے بجائے 15 کلو آٹا 1700 روپے میں بیچ رہے ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ دکاندار دس کلو آٹے کی بجائے 15 کلو آٹا فروخت کر رہے ہیں اور تھیلوں میں وزن کی کمی کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ دس کلو آٹے کا تھیلا مقررہ ریٹس پر فراہم کیا جائے اور وزن کم فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں