ٹو بہ:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، الیکشن بورڈ تشکیل
راجہ خالد محمود ایڈووکیٹ چیئر مین مقرر،اتحاد گروپ اور اتفاق گروپ میں مقابلہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ، جس کے مطابق راجہ خالد محمود ایڈووکیٹ چیئر مین جبکہ دیگر ممبران میں چودھری احتشام انور ایڈووکیٹ، میاں فیصل انوار ایڈووکیٹ، وہاب اقبال ایڈووکیٹ، رانا فیصل جاوید ایڈووکیٹ، آصف منیر کینتھ ایڈووکیٹ اور نوید ظفر گادھی ایڈووکیٹ شامل ہیں، انتخابات میں روایتی حریفوں اتحاد گروپ اور اتفاق گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ، اتحاد گروپ کی جانب سے امیدوار صدر میاں محمد احسن ایڈووکیٹ اور امیدوار جنرل سیکرٹری چوہدری محمد انور گل ایڈووکیٹ جبکہ اتفاق گروپ کی جانب سے امیدوار صدر مصور حسین گادھی ایڈووکیٹ اور امیدوار جنرل سیکرٹری عمر فاروق باجوہ ایڈووکیٹ میدان میں ہیں،الیکشن قریب آتے ہی جوڑ توڑ، رابطہ مہم، ملاقاتوں اور حمایت حاصل کرنے کی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔