جھنگ :ستھرا پنجاب کے افسروں کو صفائی آپریشنز تیز کرنیکا حکم
انسداد سموگ مہم ،سوشیو اکنامک رجسٹری کے حوالے سے ٹیموں کا کار کر دگی کا جائزہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف محکموں کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی، جس میں ضلعی محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں انسداد سموگ مہم پر عملدرآمد، سوشیو اکنامک رجسٹری کے حوالے سے ٹیموں کی کارکردگی، پلس پراجیکٹ کے تحت ریونیو افسروں کی کارکردگی، انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ستھرا پنجاب کے افسران کو صفائی آپریشنز مزید تیز کرنے ، بیوٹیفکیشن اسکیموں پر کام کی پیشرفت کو جلد مکمل کرنے اور محکمہ ہائی وے کے افسران کو کرب سٹونز کی لائن مارکنگ کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں دیگر جاری اقدامات کے حوالے سے متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ بھی لی گئی۔