جڑانوالہ سوشل سکیورٹی ہسپتال ، روزانہ 500 مریضوں کا معائنہ

جڑانوالہ سوشل سکیورٹی ہسپتال ، روزانہ 500 مریضوں کا معائنہ

ہسپتال کی مزید بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں : ایم ایس

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ سوشل سکیورٹی ہسپتال میں محنت کشوں کے علاج و معالجے کے لیے بھرپور انتظامات جاری ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین نے بتایا کہ ہسپتال میں روزانہ تقریباً 500 مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈاکٹر فدا حسین نے کہا کہ ایمرجنسی اور وارڈز میں تعینات سٹاف جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے ۔ ہسپتال کی مزید بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی انتظامیہ کا اولین مشن ہے ۔ایم ایس نے واضح کیا کہ اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہسپتال انتظامیہ کا عزم ہے کہ محنت کش طبقے کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں