ڈپٹی کمشنراحسان جمالی کا اے ڈی سی آر آفس کمپلیکس کا دورہ

ڈپٹی کمشنراحسان جمالی کا اے ڈی سی آر آفس کمپلیکس کا دورہ

سٹاف کی حاضری، کارکردگی اور عوام کو فراہم پبلک سروسز کا تفصیلی جائزہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی کا اے ڈی سی آر آفس کمپلیکس کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری، کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی پبلک سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کے ساتھ ریونیو امور کے مؤثر حل اور دفتر میں عوامی سہولیات کیلئے مزید اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا بروقت اور شفاف ازالہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن صورت یقینی بنائے گی۔انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ شکایات کے اندراج سے لے کر حل تک ہر مرحلے میں عوامی سہولت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی آر آفس کے لان کو سرسبز بنانے کی بھی بطور خاص ہدایت کی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری نجی غیر منقولہ جائیداد کے تنازعات اور ناجائز قبضہ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ڈی سی آفس میں قائم ناجائز قبضہ واگزاری سیل سے رجوع کریں جہاں شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں