صفائی یقینی بنا ئی جائے ، تجاوزات نظر نہ آئیں، اسد عبا س مگسی

صفائی یقینی بنا ئی جائے ، تجاوزات نظر نہ آئیں، اسد عبا س مگسی

اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کے جاری تعمیراتی کا موں پر بریفنگ دی گئی

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عبا س مگسی کا میانوالی شہر کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کے جاری تعمیراتی کا موں، برقی تنصیبات کی تبدیلی پلا ن سے متعلق افسران سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میانوالی کے شہریوں کو سیر و تفریح کے بہترین مواقع فراہم کر نے کیلئے اربن کوریڈور کی تعمیر پر کام جارہی ہے ۔انہوں نے ایم سی اور ستھرا پنجاب کے عملہ کو ہدایت کی کہ سڑک کے اطراف صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی جگہ پر تجاوزات نظر نہیں آنی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس منصوبے پرکا م کی رفتار کو سپیڈ اپ کر کے اسے جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے اور تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، فیسکو، ستھرا پنجاب پروگرام اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں