ای بز پورٹل پر 494درخواستیں ،380 منظور ،71فیس زیر التواء

ای بز پورٹل پر 494درخواستیں ،380 منظور ،71فیس زیر التواء

پورٹل شہریوں کو سہولت دینے کا نظام،منظور شدہ درخواستوں پر فوری عمل کیا جائے ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی سہولت کے ای بز پورٹل پر سرگودہا ڈویژن میں اب تک 494 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 380 کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ 29 مختلف محکموں میں پراسس میں ہیں جبکہ 71 درخواستیں درخواست دہندگان کی جانب سے فیس یا ضروری دستاویزات جمع نہ کرانے پر پینڈنگ ہیں۔ اس امر کا انکشاف کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن نے چاروں اضلاع کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودہا میں 236 میں سے 173 درخواستیں منظور، 20 زیر التوا اور 40 درخواست دہندگان کی طرف پینڈنگ ہیں۔میانوالی میں 110 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 81 منظور، 18 محکموں میں زیر التوا اور 10درخواست دہندگان کی طرف پینڈنگ ہیں۔ خوشاب میں 46 میں سے 16 منظور، 5 زیر التوا اور 17 درخواست دہندگان کی طرف پینڈنگ ہیں۔بھکر میں 102 میں سے 93 درخواستیں منظور، 3 زیر التوا اور 4 درخواست دہندگان کی جانب سے پینڈنگ ہیں۔کمشنر جہانزیب اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای بز پورٹل شہریوں کو سہولت دینے کا موثر نظام ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منظور شدہ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے اور زیر التوا کیس جلد نمٹائے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں