ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی انسدادِ پولیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس
چار روزہ قومی پولیو مہم 15دسمبر سے شروع ، 18دسمبر تک جاری رہے گی
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برا ئے انسدادِ پولیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کاشف علی کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو سی او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ چار روزہ قومی پولیو مہم 15دسمبر سے شروع ہو گی اور 18دسمبر تک جاری رہے گی جس میں پا نچ سال تک کی عمر کے 243799بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوائے جا ئیں گے جس کیلئے مجموعی طورپر 1401ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 62یو سی ایم او، 263اے آئی سی،1289موبائل، 75فکسڈ اور 37ٹرانزت پوائنٹس شامل ہیں۔