محکمہ ایکسا ئز کی 5 ماہ میں 91کروڑ 42لاکھ روپے کی ریکوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسا ئز سرگودھا ڈویژن نے 5 ماہ میں ڈویژن بھر سے 91کروڑ 42 لاکھ سے زائد ریکوریاں کی ہیں۔
ڈائریکٹر ایکسایز اینڈ ٹیکیشن سرگودھا ڈویڑن محمد علی نوید نے بتایاکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ای ٹی اوز ،اوز ،انسپکڑز نے نئے مالی سال 2025 کے پہلے 5 ماہ یکم جولائی سے 30 نومبر 2025 تک 91 کروڑ 42 لاکھ 38 ہزار 871 روپے کی ریکوری کی ہے ، 1 جولائی سے 30 نومبر کے دروان ضلع سرگودھا نے 54 کروڑ 69 لاکھ 30 ہزار 45 روپے , ضلع خوشاب 16 کروڑ 77 ہزار 12 ہزار 708 روپے , ضلع میانوالی 10 کروڑ 76 لاکھ 41 ہزار 957 روپے ، جبکہ بھکر سے 9 کروڑ 19 لاکھ 56 ہزار 18 روپے کی ریکوری کی ہے۔