میڈیا سے مل کر چنیوٹ کو کرائم فری ڈسٹرکٹ بنائینگے :نوید عاطف
ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے ملاقات
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ نئے تعینات ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے ملاقات، ڈی پی او نوید عاطف کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد کی صدر شاہد محمود چودھری کی قیادت میں ڈی پی او نوید عاطف سے ملاقات ہوئی ،وفد میں صدر شاہد محمود چودھری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل حسین، گروپ چیئرمین اﷲ رکھا چودھری,سابق صدر سرور علی چودھری،سابق جنرل سیکرٹری مرتضی ہیرو، جاوید اقبال کامریڈ۔ناصر علی چودھری، طلحہ شبیر، مدثر کاظمی،ڈاکڑ رمضان شعیب،معصیب الحق رجوعہ، توصیف کانجو سمیت دیگر نے شرکت کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل حسین نے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان اور ڈسٹرکٹ پریس کلب انتظامیہ کا تعارف کروایا جبکہ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید کا کہنا تھا کہ پریس کے ساتھ مل چنیوٹ کو کرائم فری ڈسٹرکٹ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرینگے ٹریفک قوانین کی عملداری کے لئے آگاہی مہم اور منشیات فروشوں کے قلع قمع کرنے کے لیے نشان دہی کریں میڈیا کا کردار قابل تحسین رہا ۔