نیو سبز منڈی کے گردنواح میں کتوں کی بھرمار، شہری خوفزدہ

نیو سبز منڈی کے گردنواح میں کتوں کی بھرمار، شہری خوفزدہ

بچوں کو کاٹنے کے متعدد واقعات ، انتظامیہ مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے

پینسرہ (نمائندہ دنیا )نیو سبز منڈی اور اس کے گردونواح میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کے باعث شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ برلب سیم نہر، قصاب کی دکانوں کے سامنے ، سدھار قبرستان روڈ، چھوٹا بائی پاس روڈ، سید والا اور رنگ روڈ آبادی حسین آباد میں درجنوں آوارہ کتے دندناتے پھرتے ہیں، جو شہریوں خصوصاً بچوں اور بزرگوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ بچوں کو کاٹنے کے متعدد واقعات کے باوجود انتظامیہ مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔ منڈی آنے والے طلبہ اور بزرگ آوارہ کتوں کے حملوں کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ رات کے وقت سدھار قبرستان کے قریب گھومنے والے کتے اچانک راہگیروں پر حملہ کر دیتے ہیں۔میونسپل کارپوریشن کے اہلکار بھی آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں کوئی کارروائی نہیں کر رہے ، جس سے علاقہ میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں