لاپتہ ہونے والے 3 سالہ بچے کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے تین سالہ بچے کو تلاش کر کے ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سے تین سالہ سمیع اللہ کے لاپتہ ہونے کی درخواست پر تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں اور دیگر ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی سمیع اللہ کو تلاش کر لیا۔