ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے سٹیشن کو بہت جلد اپ گریڈ کیا جا رہا :چو دھری عامر نثار

 ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے سٹیشن کو بہت جلد  اپ گریڈ کیا جا رہا :چو دھری عامر نثار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فیڈرل گو ر نمنٹ انسپکٹر ریلوے چو دھری عامر نثار گجر نے کہا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے سٹیشن کو بہت جلد اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔۔۔

کیو نکہ یہ ایک تاریخی اور اہم ریلوے سٹیشن ہے ، اپ گریڈیشن کے بعد مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پلیٹ فارم کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا،انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے دورہ ٹوبہ ریلوے سٹیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان ریلوے اس وقت مالی بحران کا شکار ہے ، تاہم اس کے باوجود مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، دورے کے دوران انہوں نے ٹیکو پارک کا بھی معائنہ کیا اور ریلوے اسٹیشن میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں