فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں، 92 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر معروف بیکری یونٹ پر بھاری جرمانہ عائد
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر چنیوٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ضلع بھر میں 48 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 92 فوڈ سے منسلکہ کاروبار کی چیکنگ کی گئی۔معائنہ کے دوران معروف ملک شاپ اور ملک کولیکشن سنٹر کی لیبارٹری رپورٹس فیل ہو گئی جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر معروف بیکری یونٹ پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
دوران معائنہ صفائی ستھرائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات، ممنوعہ اجزاء، نان فوڈ گریڈ آلات اور زنگ آلود بیکنگ ٹریز کے استعمال کا انکشاف ہوا۔ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے کہا کہ عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔