چنیوٹ:’’کرائم فری پنجاب‘‘ کے تحت کریک ڈاؤن، 18 ملزم گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن \'\'کرائم فری پنجاب\'\' کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملز موں کو گرفتار کر لیا۔ آپریشن میں 3 اشتہاری اور 4 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے ۔ 3 کلو گرام سے زائد ہیروئن، چرس اور شراب برآمد ہونے پر 4 ملز موں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ علاوہ ازیں، تاش کے پتوں کے ذریعے جواء کھیلنے والے 7 جواریوں کو گرفتار کیا گیا۔ای-پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 1,449 مشکوک افراد اور 1,265 مشکوک گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول کیے گئے ۔