رفاہی پلاٹس پر مبینہ تجاوزات کے خلاف درخواست دائر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں مہران ٹاؤن سیکٹر 6 سی میں واقع رفاہی پلاٹس پر مبینہ تجاوزات کے خلاف شہری غلام نبی اور دیگر کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی۔۔۔
جس میں چیف سیکریٹری سندھ، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ایس ایس پی کورنگی اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مہران ٹاؤن سیکٹر 6 سی میں پانچ رفاعی پلاٹس پر دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رفاعی پلاٹس پر قبضہ کر کے تعمیرات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ یہ پلاٹس عوامی فلاح کے لیے مختص ہیں۔