گوجرہ:سینکڑوں لٹر شراب ، آئس اور ہیروئن برآ مد کر لی گئی

 گوجرہ:سینکڑوں لٹر شراب ، آئس اور ہیروئن برآ مد کر لی گئی

گوجرہ (نمائندہ دُنیا )گوجرہ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر کے سینکڑوں لیٹر شراب اور مختلف منشیات برآمد کر لی ہیں۔صدر پولیس گوجرہ کو خبر ملی کہ چک نمبر 424 ج ب میں کرسمس اور نئے سال کے موقع پر بھاری مقدار میں شراب تیار کی جا رہی ہے ۔

اس پر صدر پولیس نے فوری چھاپہ مارا اور ریحان کے قبضہ سے 200 لٹر، رائیس کے قبضہ سے 200 لٹر، قیصر مسیح کے قبضہ سے 100 لٹر، سرفراز عرف سنو کے قبضہ سے 100 لٹر اور رحمان کے قبضہ سے 100 لٹر شراب برآمد کی۔سٹی پولیس گوجرہ نے کرسچن کالونی کے جمشید مسیح کو قابو کر کے 28 لٹر شراب، محلہ نیو پلاٹ گوجرہ کے اظہر اقبال کے قبضہ سے 55 لٹر شراب، ریلوے روڈ کے صادق امین کے قبضہ سے 510 گرام چرس اور چک نمبر 298 ج ب کے محمد ندیم عرف دیما کے قبضہ سے 47 گرام آئس برآمد کی۔اسی طرح تھانہ نواں لاہور نے چک نمبر 279 ج ب کے تنزیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 200 گرام ہیروئن برآمد کی۔ نواں لاہور، تھانہ صدر اور سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں