ماموں کانجن:پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ماموں کانجن:پولیس نے منشیات  فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 410 گرام چرس برآمد کی اور مقدمہ درج کر لیا۔

 ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن مدثر قادر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ماموں کانجن کے علاقے ظفر چوک روڈ 490 گ ب کے قریب پولیس نے ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی، جس سے 1.41 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کی شناخت محمد اختر کے طور پر ہوئی ہے ، جسے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں