جڑانوالہ:بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی مکمل

جڑانوالہ:بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی مکمل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔

 مختلف عہدوں پر وکلا کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔صدر کی نشست کے لیے 8 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ، جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسی طرح سینئر نائب صدر کے لیے 2، نائب صدر کے لیے 4 اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر بھی 4 امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں جمع کرائی ہیں۔انتخابی عمل کی نگرانی چیئرمین الیکشن بورڈ میاں ظفر اقبال ایڈووکیٹ کر رہے ہیں، جبکہ چوہدری احسان گجر، چوہدری عتیق الرحمن مان، ملک خضر حیات کھوکھر اور میاں عمران دانش ایڈووکیٹ بطور ممبران الیکشن بورڈ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔الیکشن بورڈ کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 23 دسمبر کو آویزاں کر دی جائے گی۔ وکلاء برادری میں انتخابات کے حوالے سے جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں