گوجرہ: غیر قانونی رکشہ سٹینڈز سے ٹریفک کی روانی متاثر، شہری پریشان
گوجرہ (نمائندہ دُنیا) شہر میں ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ چالان مہم کے دوران رکشہ ڈرائیوروں نے شہریوں کی آمد و رفت شدید متاثر کر دی۔
ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ چالان پر توجہ کے دوران رکشہ ڈرائیوروں نے شہر کے بازاروں میں غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم کر کے تمام بازاروں کی گزرگاہ بند کر دی اور سڑکوں کے کناروں پر بھی غیر قانونی سٹینڈ قائم کر دیا۔اس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کسی نے اس صورتحال کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔